امریکہ کے 19امریکی جنرل اور ایڈمرل نے گوانتانامو کے فوجی قیدخانہ کو بند
کرنے اور وہاں ایذا رسانی بند کرنے کے معاملہ میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار
ہلیری کلنٹن کی حمایت کی ہے۔
اس کے علاوہ ری پبلکن مخالفوں سے خطرناک بیان بازی بند کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔
ریٹائرڈ افسروں نے ایک
بیان میں شام و عراق میں سرگرم تنظیم اسلامی مملکت
کے حوالے سے کہا ہے کہ ری پبلکن امیدواروں نے اسے ایک کھیل بنا لیا ہے کہ
کون زیادہ شدت سے مخالفت کرتا ہے مگر ہم اپنے دشمنوں سے کس طرح نمٹ رہے ہیں
اور اسلامی مملکت کا کس طرح مقابلہ کررہے ہیں ،یہ کوئی کھیل نہیں ہے بلکہ
ان کی تجاویز ہمیں کمزور کردیں گی۔